صوبائی دارالحکومت میں سخت پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جاری

صوبائی دارالحکومت میں سخت پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جاری

  



لاہور ( خبرنگار) صوبائی دارالحکومت میں سخت پا بندی کے با وجود گزشتہ روز پتنگ بازی کے قاتل کھیل کا سلسلہ جاری رہا جس پر شہری سراپا احتجاج بنے رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت میں پولیس کی تمام تر کوششوں کے باوجود پتنگ بازی جیسے خطرناک اور جان لیوا کھیل کا سلسلہ ختم نہیں ہو سکا۔ نوجوان چھتوں پر چڑھ کر پتنگ بازی کرتے رہے ۔ جس پر شہریوں پر خوف و ہراس طاری رہا اور وہ شہری اس قاتل کھیل کے خلاف پولیس ایمرجنسی 15 پر کالیں کرتے رہے ۔ اس کے باوجود شہر کے 20 تھانوں کی حدود میں دن بھر پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل کا سلسلہ جاری رہا جس پر تھا نہ شاہدرہ ٹاؤن ، شفیق آ باد ، راوی روڈ، بادامی باغ، اسلام پورہ ، مصر ی شاہ، اور شاد باغ، قلعہ گجر سنگھ، گڑھی شاہو،مزنگ، شالیمار، گجر پورہ، مغل پورہ، غازی آ باد ،ہر بنس پورہ ،باغبا نپورہ ، فیکٹری ایریا ،ساندہ ، اقبال ٹاؤن ،مسلم ٹاؤن ،وحدت کالو نی ،گلشن اقبال ،گلشن راوی ،سمن آ باد،ملت پارک، نواں کوٹ، شیرا کوٹ، ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن شامل تھے۔ دریں اثناء پولیس نے مختلف علاقوں میں پتنگ بازوں اور ون ویلرزکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے45 پتنگ بازوں اور ون ویلرز کو گرفتار کرلیا۔اور گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشز ڈاکٹر حیدر اشرف کاکہنا ہے کہ تمام ڈویژنل ایس پیز کو خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیا تھاجس پر شہر میں35مقدمات درج کرکے45ملزمان کو گرفتار کرلیاگیاہے اور قبضہ سے110سے زائد پتنگیں، 10چرخیاں اور13پنی ڈور برآمدکرلی گئی ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...