گکھڑمنڈی:راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

گکھڑمنڈی:راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

  



گکھڑمنڈی(نمائندہ خصوصی) پولیس تھانہ گکھڑنے راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان عتیق الرحمان اور محمد شہباز قوم انصاری سکنہ محلہ انصاریاں کو گرفتار کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے مزید تفتیش جاری ہے دونوں ملزمان اور ان کے ایک نامعلوم ساتھی نے ذوالفقار علی سکنہ محلہ نئی آبادی کے گھر میں داخل ہوکر اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر اسکے بیٹے کی جیب سے 2050 روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا اس دوران مزاحمت پر دونوں باپ بیٹا کو پستول کے بٹ مار کر زخمی کردیا اور ایک فائر بھی کیا جو کہ خوش قسمتی سے انکو نہ لگااور دروازے کو جالگا اور ملزمان فرار ہوگئے تھے جبکہ دوسری واردات میں مذکورہ ملزمان نے اسی محلہ کے رہائشی شاہد محمود جوکہ بازار غلہ منڈی میں پھل فروختگی کی ریٹرھی لگاتا ہے اس کے را ت کی تاریکی میں گھر آئے اسلحہ کی نوک پر گلی شیخ حفیظ والی میں 18000/- روپیہ نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے۔

مزید : علاقائی


loading...