جڑانوالہ : شادی کی تقریبات میں آتشبازی و ہوائی فائرنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا

جڑانوالہ : شادی کی تقریبات میں آتشبازی و ہوائی فائرنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جڑانوالہ (نامہ نگار)پابند ی کے باوجود شادی بیاہ کی تقریبا ت میں آتش بازی و ہوائی فائرنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ پولیس نے آنکھ موند لیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابند ی عائد کی گئی ہے مگر مقامی پولیس کی غفلت و لا پرواہی کے باعث جڑانوالہ و گردو نواح میں جاری شادی بیاہ کی تقریبات کے دوران آتش بازی و ہوائی فائرنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا ہے۔ شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کے نتیجہ میں متعدد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں مگر پولیس کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی ۔ شہریوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیاہے کہ شادی بیاہ کی تقریبا ت میں فائرنگ کرنے والے افراد کا محاسبہ کیا جائے ۔ دوسری جانب مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی کے حوالہ سے آگاہی بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -