صوبائی دارالحکومت ، چور ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، چور ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

  



لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ میں راجہ اورنگزیب کے گھر چار ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 6لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ لی۔ ہنجروال میں شرافت کے گھر میں تین ڈاکو گھس گئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 4 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی کر فرار ہو گئے۔ 10ہزار، سبزہ زارمیں رفیق کے گھر سے دوڈاکو 3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ستوکتلہ کے علاقہ گلشن اقبال پارک میں حسن نامی شخص کے گھر کے مین گیٹ کا کنڈا کاٹ کر نامعلوم چور گھس گئے اور 42لاکھ مالیت کی نقدی و زیورات چرا کر لے گئے ۔ ٹاؤن شپ کے علاقہ میں کنڈاتوڑ گروہ کے ارکان شہری عارف کے گھر میں گھس گئے اور 2لاکھ روپے نقدی، لیپ ٹاپ ، ایل سی ڈی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ شاہدرہ میں عباس اور اسکی فیملی سے ڈاکوؤں نے راہزنی کی واردات کے دوران ایک لاکھ 40ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ لٹن روڈ میں سفیان اور اسکی فیملی سے ڈاکو ؤں نے ایک لاکھ 53ہزار روپے نقدی لوٹ لی۔اسلام پو رہ میں اکرام اور اسکی فیملی سے ڈاکو 75ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ لیاقت آباد میں مدثراللہ سے ڈاکوؤں نے 45ہزار کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ، علاوہ ازیں گلشن راوی میں نذیرعلی،گلشن اقبال میں فیاض احمد کی گاڑیاں اور شادباغ میں حسین علی،مناواں میں عاشق علی،غازی آباد میں عبدرزاق،گلشن راوی میں سعداللہ،شاہدرہ ٹاؤن میں وقاص احمد،شفیق آباد میں کامران شاہد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی


loading...