مختلف مقامات پر آتشزدگی ،لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا

مختلف مقامات پر آتشزدگی ،لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا

  



لاہور ( خبرنگار) صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر آتشزدگی کے باعث ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں شہزاد کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاہم ہزاروں مالیت کا سامان اور ریکارڈ جل کر راکھ ہو گیا۔ دریں اثناء سٹی رائیونڈ کے علاقے میں شفیق کے گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔

مزید : علاقائی