وزیرآباد:ڈاکوؤں نے نقدی ،زیورات و قیمتی سامان لوٹ لیا

وزیرآباد:ڈاکوؤں نے نقدی ،زیورات و قیمتی سامان لوٹ لیا

  



وزیرآباد(نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)پولیس تھانہ صدر کے علاقہ میں ڈکیتی کی وارداتیں ،طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دھونکل محلہ کوٹ فضل احمد کا رہائشی بلال احمد جوندہ کے گھر رات گئے ڈاکو گھس آئے جنہوں نے کمروں کے دروازے توڑ کر اہلخانہ کو ایک کمرہ میں بند کر دیااور بعد ازاں سیف الماریوں میں تلاشی کے دوران طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی سامان مالیتی تقریباً 6لاکھ روپے لوٹ لیا، ڈکیتی کے دوران شور کی آواز سنکر آنے والے ہمسایوں جن میں اعجاز چوہان اور انکے دو بیٹوں کو بھی یرغمال بنا لیا ۔ دوسرے واقعہ میں مقامی صحافی مدثر اکرم بٹ اپنی والدہ کے ہمراہ رات دس بجے اپنی گاڑی گیراج میں بند کر کے گھر جا رہے تھے کہ قبرستان پرانی عید گاہ کے قریب 2مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے والدہ کو گن پوائنٹ پر یر غمال بنا کر طلائی کانٹے مالیتی 20ہزار روپے اور مدثر اکرم بٹ کے پاس موجود نقدی 8ہزار روپے ATMکارڈ ڈرائیونگ لائسنس اور پریس کارڈ چھین کر فرار ہو گئے۔دریں اثناء تین مسلح ڈاکو محلہ انصاریاں گلی نمبر3کے رہائشی ذوالفقار علی کے گھر گھس آئے اور ذوالفقار علی اور اسکے بیٹوں احمد علی، اور عبداللہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر طلائی زیورات اور نقدی طلب کی،اور ذوالفقار علی کی جیب سے دو ہزار سے زائد نقدی اور مو بائیل چھین لیا، مذاحمت پر ڈاکوؤں نے فائر نگ کردی اور اسلحہ کے بٹ مار مار کر شدید زخمی کردیا اور فرار ہو گئے دوسرے وقوعہ میں محلہ نئی آ بادی کا رہائشی پھل فروش شا ہد محمود جو گذشتہ شب ساڑھے گیارہ بجے کے قر یب اپنی فروٹ والی ریڑھی بند کرکے گھر جا رہاتھا کہ دو مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اس سے دن بھر کی سیل 18000چھین لئے اور فرار ہو گئے ۔

مزید : علاقائی


loading...