کامونکے: مختلف حادثات میں کمسن بچہ سمیت4افراد ذخمی

کامونکے: مختلف حادثات میں کمسن بچہ سمیت4افراد ذخمی

  



کامونکے (نمائندگان پاکستان )دو مختلف واقعات میں کمسن بچہ اور پندرہ سالہ لڑکا چھتوں سے گرکر شدید زخمی ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز پانچ سالہ حسن ساجداور پندرہ سالہ عمر سلیم اپنے اپنے گھروں کی چھتوں پر کھیل رہے تھے اچانک پاؤں پھلسنے کی وجہ سے دونوں نیچے گرکر شدید زخمی ہوگئے۔دونوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچادیاگیا ہے۔دوسری جانب تیز رفتار کار کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار دو دوست شدید زخمی ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز تاج ٹاؤن کا اٹھارہ سالہ زین علی اور بیس سالہ ارسلان موٹر سائیکل پر کسی کام کے سلسلہ میں جارہے تھے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے نزدیک یوٹرن لیتے ہوئے لاہور کی جانب جانے والی تیز رفتار کار نے اُنکی موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں دونوں شدید زخمی ہوگئے۔جبکہ دیگر ٹریفک حادثات میں پینتالیس سالہ صغریٰ بی بی،پچاس سالہ نصیر،ساٹھ سالہ نذیراں بی بی،سترہ سالہ عمران،تیس سالہ علی شوکت،ملتان کا تئیس سالہ شاہد علی،شیش محل روڈ کا تیرہ سالہ احمد،چودہ سالہ معظم اسلم،مسلم گنج کا پچیس سالہ علی رضا،بائیس سالہ محمد صدیق،ٹبہ محمد نگر کا چودہ سالہ حسیب،سادھوکی کا اُنیس سالہ بلال احمد،اٹھارہ سالہ اویس سعید،بیس سالہ محمد علی،سلامت پورہ کی میرب عثمان اور حبیب پورہ کا تئیس سالہ محمد نعیم شدید زخمی ہوگئے۔تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...