سمبڑیال:خاتون نے برقعہ پوش ڈاکوؤں کی واردات ناکام بنا دی

سمبڑیال:خاتون نے برقعہ پوش ڈاکوؤں کی واردات ناکام بنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سمبڑیال (نمائندہ پاکستان)برقعہ پو ش ڈاکوؤں کی ڈکیتی کی واردات کو خاتون خانہ نے دلیری سے ناکام بنادیا، ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق محلہ نیو دارالسلام گلی بشیر حلوائی والی میں 2عورتوں سمیت ایک برقعہ پوش ڈاکو نے نسیم مغل کے گھر میں بیل بجا کر خاتون خانہ سے کہا کہ آپ کو ایک نوکرانی کی ضرورت تھی ہم نوکرانی لے کر آئے ہیں یہ کہتے ہوئے دھکا مار کر برقعہ پوش نے خاتون خانہ کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی اور ساتھ ہی پسٹل نکال کو عورت کو خوف زدہ کرنا شروع کردیا ۔خاتون خانہ کے شور مچانے پر ڈکیت 2عورتیں گلی کی ایک سائیڈ پر بھاگ گئیں جبکہ مردڈاکو گلی کے باہر کھڑی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگیا ،یکے بعد دیگر وارداتوں سے شہری خوفزدہ ہوگئے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -