بادامی باغ ، تیز رفتار ٹرک کی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر سے 3مزدور جاں بحق ، ٹرک ڈرائیور فرار

بادامی باغ ، تیز رفتار ٹرک کی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر سے 3مزدور جاں بحق ، ٹرک ...

  



لاہور(خبرنگار) بادامی باغ کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک نے مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ٹرالی پر سوار 3مزدور جاں بحق ہو گئے جبکہ نامعلوم ٹرک ڈرائیور ٹرک سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے کرمردہ خانے میں منتقل کر کے لواحقین کو اطلاع دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق بادامی باغ کے علاقے بند روڈ پر واقع راوی فلور مل کے سامنے تیز رفتارٹرک نے بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والے ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی اور اس پر موجود مزدور ٹرالی کے نیچے دب گئے جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی شروع کر کے ٹرالی کے نیچے دبی3مزدوروں ، قاسم علی ، جاوید اقبال اور سلطان کی لاشوں کو نکال کر مردہ خانے میں منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونیوالے مزوروں کے لواحقین کو پتوکی میں اطلاع دے دی گئی ہے ان کے آنے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : علاقائی