سٹی ٹریفک پولیس کی بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں تقریب

سٹی ٹریفک پولیس کی بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں تقریب

  



لاہور(خبرنگار) چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجازاحمدکی ہدایت پرسٹی ٹریفک پولیس نے سمن آبادکریسنٹ ماڈل سکول میں مقامی پولیس اٹلس ہنڈا اور TRSFکی معاونت سے پشاور بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کی یاد کے حوالے سے تقریب منعقد کی ۔تقریب میں طلباء وطالبات نے ملی نغمے پیش کئے اورشہداء کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ چےئر مین TRSFخورشید الزمان خوشحالی، اٹلس ہنڈا کے عامر،ایس ایچ او سمن آباد احسان بٹ، پرنسپل مسزآمنہ دیگر سٹاف اور بچوں کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی ۔ خورشیدالزمان خوشحالی نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہم سب کو مل جل کر کردار ادا کرنا ہوگا ،طالبعلموں کو بھی اس حوالے سے اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے پولیس کا ساتھ دینا ہوگا ۔انہوں نے تقریب میں ملی نغمے پڑھنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

مزید : علاقائی


loading...