پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرنے پر 2 افراد کیخلاف مقدما ت

پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرنے پر 2 افراد کیخلاف مقدما ت

  



ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے دوران ڈرائیونگ غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرنے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے رہائشی محمد رمضان ا ور محمد طاہر ڈالہ پر سوار ہوکر انتہائی خطرناک طریقہ سے ڈرائیورنگ کرتے ننکانہ واربرٹن روڈ پر واقع چونگی نمبر 1کے قریب سے گزر رہے تھے کہ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار نے جب انہیں روکا تو دونوں افراد نے پولیس ملازم کے ساتھ بھی انتہائی بدتمیزی کا مظاہرہ کیا پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے دوران ڈرائیورنگ غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے، کار سرکار میں مداخلت کرنے اور پولیس اہلکار کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے الزام میں محمد طاہر اور محمد رمضان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : علاقائی


loading...