کوئٹہ میں بم دھماکہ، پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات

کوئٹہ میں بم دھماکہ، پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات

  



لاہور(خبرنگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کوئٹہ میں بم دھماکے کے پیش نظر پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سمیت تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں عبادت گاہوں اور بالخصوص اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز فیلڈ میں جا کر خود سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں اور دینی عبادت گاہوں اور حساس علاقوں کے گرد روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ اورانٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیا جائے ۔ آئی جی پنجاب نے سینئر پولیس افسران سے کہا کہ تمام اضلاع میں پیٹرولنگ بڑھانے کے ساتھ ساتھ بین الصوبائی اور بین الاضلائی چیک پوسٹوں پر بھی چیکنگ کا عمل مزید سخت کیاجائے۔

مزید : علاقائی


loading...