اقبال ٹاؤن، پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ، 6افراد کو گرفتا رکرلیاگیا

اقبال ٹاؤن، پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ، 6افراد کو گرفتا رکرلیاگیا

  



لاہور ( خبرنگار) اقبال ٹاؤن کے علاقے میں پولیس نے قحبہ خانے پر چھاپہ مار کر شراب کے نشے میں دُھت ہو کر رنگ رلیاں مناتے ہوئے 3لڑکیوں سمیت 6افراد کو گرفتا رکرلیا ہے ۔پولیس کے مطابق اقبال ٹاؤن کے علاقے نظام بلاک میں ایک گھر میں عرصہ دراز سے بداخلاقی کا مکردہ دھندا ہو رہا تھا، اہل علاقہ نے پولیس کو متعدد بار شکایات کی ، جس پر ڈی آئی جی نے ایس ایچ او تھانہ اقبال ٹاؤن کو کارروائی کو حکم دیا۔ گزشتہ رات ایس ایچ او نے نفری کے ہمراہ قحبہ خانے پر چھاپہ مار کر شراب کے نشے میں دھت نصراللہ، قاسم ، ابوبکر ، یاسیمن ، عروج اور نسیم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...