نصیر آباد ، ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 30سالہ شخص کو گولیاں مار دیں ، ہسپتال میں چل بسا

نصیر آباد ، ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 30سالہ شخص کو گولیاں مار دیں ، ہسپتال میں چل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) نصیرآباد کے علاقے میں 30 سالہ شخص کو ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ، زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا ، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیکرپوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے 30سالہ شعیب کو ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور نقدی اور موبائل لے کر فرار ہو گئے۔ زخمی شعیب کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا ۔

مزید :

علاقائی -