مریدکے:نوسر باز نشہ آور چیز کھلا کر ہزاروں روپے لوٹ کر فرار

مریدکے:نوسر باز نشہ آور چیز کھلا کر ہزاروں روپے لوٹ کر فرار

  



مریدکے ( نامہ نگار)مشتاق پارک کے رہائشی کو نامعلوم نوسر باز نشہ آور چیز کھلا کر ہزاروں روپے لوٹ کر فرار۔بے ہوشی کی حالت میں شہزاد ٹاون کے قریب پھینک گئے۔ریسکیو 1122کے عملہ نے مر یدکے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا ۔جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مریدکے نارووال روڈ پر شہزاد ٹاؤن کے قریب اٹھارہ سالہ نوجوان محمد عثمان کو نامعلوم نوسر بازوں نے نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوشی کی حالت میں پھینک گئے ۔ راہگیروں نے ریسکیو 1122کو اطلاع کی جس پر متاثرہ شخص کو 1122کے عملے نے ہسپتال پہنچایا۔جہاں ہوش میں آنے کے بعد عثمان نے بتایا کہ وہ بنک سے بیس ہزار روپے نکلوا کر واپس گھر افسر مل روڈ مشتاق پارک جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد کے ہتھے چڑھ گیا جنہوں نے اس نشہ آور شے کھلا کر بے ہوش کردیا اور نقدی لے کر فرار ہوگئے۔پولیس نے واقعہ سے لا علمی کا اظہار کیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...