گجرات:خاتون کے گھر پر فائرنگ،4افراد کے خلاف مقدمہ

گجرات:خاتون کے گھر پر فائرنگ،4افراد کے خلاف مقدمہ

  



گجرات(بیورورپورٹ)تھانہ لاری اڈا کے علاقہ فرنیچر مارکیٹ میں محمد ریاض اور مرزا شاہکار نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایک خاتون شازیہ رفیق کے گھر پر فائرنگ کی جس سے اسکی ساس رضیہ سلطانہ اور بیٹا محمدعلی خوش سے بچ گئے ہیں لاری اڈا پولیس نے شازیہ رفیق زوجہ ساجد حسین کی رپورٹ پر محمد ریاض اور مرزا شاہکار سمیت چارافراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ایف آئی آر کے مطابق مدعیہ مقدمہ نے تھانہ لاری اڈا میں اپنے خاوند ساجد حسین کے اغواء کا مقدمہ ملزمان محمد ریاض وغیرہ کے خلا ف درج کروارکھا ہے جس کا ملزمان کو رنج تھا پولیس تحقیقات کررہی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...