ڈکیتی چوری کی وارداتیں،شہری کرنسی ودیگر قیمتی سامان سے محروم

ڈکیتی چوری کی وارداتیں،شہری کرنسی ودیگر قیمتی سامان سے محروم

  



گجرات(بیورورپورٹ) ڈکیتی چوری کی چار وارداتوں میں ایک کار،ملکی وغیر ملکی کرنسی، طلائی زیورات ،موبائل فونز،اسلحہ اور پیٹرول وغیرہ چوری کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ بارہ دری کے قریب نامعلو م مسلح ڈاکو نیلم بیوٹی پارلر کی مالکہ نیلم شریف سے نقدی، کویتی دینار اور موبائل فون وغیرہ چھین کر لے گئے تھانہ صدرکھاریاں کے گاؤں پنجن کسانہ سے چار نامعلوم مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر زاہد اقبال کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بناکر نقدی، طلائی زیورات ، موبائل فون اور لائسنسی اسلحہ وغیرہ لوٹ کر لے گئے۔

تھانہ صدرکھاریاں کے علاقہ کھاریاں میں واقع میڈی کیئر ہسپتال کے باہر سے نامعلوم چور گوٹریالہ کے رہائشی چوہدری حق نواز کی کار نمبری MRAA/320جبکہ تھانہ بولانی کے گاؤں دندی نظام سے محمد سرور وغیرہ ٹاور سے 30لیٹر پیٹرول اور ٹول کٹ وغیر ہ چوری کرکے لے گئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...