حادثات و واقعات میں 2افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

حادثات و واقعات میں 2افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

  



شیخوپورہ ،فاروق آباد،جڑانوالہ،واربرٹن (بیورو رپورٹ، نامہ نگار +نمائندہ خصوصی ،نمائندہ پاکستان) سچاسودا لاہور سرگودھا روڈ پر ٹریفک حادثہ ایک شخص ہلاک دو زخمی بتایا گیا ہے کہ فاروق آباد تھانہ صدر کے علاقہ سچا سودا کے قریب لاہور سرگودھا روڈ پر ٹرک کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر موٹر سائیکل سوار سولہ سالہ علی اکبر موقع پر جاں بحق جبکہ دو افرادفیضان اور انور شدید زخمی ہوگے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔جڑانوالہ میں ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ، بتایا گیا ہے کہ تھانہ بلوچنی کے علاقہ شیخوپورہ روڈ پر تیز رفتار ٹرک ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں زخمی ہونے والا نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ حادثہ کا مرتکب ڈرائیور فرار ہوگیا۔ اطلا ع پر پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر ورثاء کی تلاش شروع کرد ی ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت نہ ہو سکی ہے۔ تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔ واربرٹن میں مختلف واقعات میں 6افراد زخمی تین کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے ۔تفصیل کے مطابق وار برٹن کے نواح میں واقع نارتھ سٹار فیکٹری کا ملازم جو کہ خانیوال کا رہائشی مواد ولد یار محمد بتایا گیا ہے فیکٹری میں ڈیوٹی کرتا ہے کالونی کی بلڈنگ کے اوپر چھت پر کھڑا تھا کہ اچانک بلند چھت سے چکرا کر نیچے گر پڑاجس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ۔اس کو سروسز ہسپتال لاہور بھیج دیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے دوسرے واقع میں ناصر ولدابوہریرہ ۔رفیق احمد ولد گلزار احمد ٹر یفک حادثہ میں شدید زخمی ہو گئے جن کو لاہور میو ء ہسپتال بھیج دیا گیا جہاں پر ان کی حالت بھی غیر بتائی جاتی ہے ۔غلام رسول ولد خادم حسین رحیم نگر کا رہائشی آٹا چکی پر آٹا بنا رہا تھا کہ اس کا ہاتھ چکی کے پٹے میں آگیا جس سے وہ زخمی ہو گیا اس کو DHQہسپتال شیخو پورہ طبی امداد کے پہنچا دیا گیا ۔محمد احمد ولد غلام رسول کیراں والا کا رہائشی فکیٹری میں کام کر تے ہوئے زخمی ہو گیا اس کو بھی DHQہسپتال شیخو پورہ طبی امداد کے لیے پہنچا دیا گیا ۔آرا مشین پر لکڑی کا کام کرتے ہوئے مزدور کا ہاتھ بری طرح زخمی ہو گیا اسے بھی DHQہسپتال شیخوپورہ بھیج دیا گیا ان سب زخمیو ں کو مصطفائی ایمبو لینس کے عملہ نے طبی امداد کے ہسپتالوں میں پہنچایا

مزید : علاقائی