بجلی ، گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، شہر شہر احتجاج ، بجٹ تباہ

بجلی ، گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، شہر شہر احتجاج ، بجٹ تباہ

  



سکندر آباد، وہاڑی، ترنڈہ محمد پناہ (نمائندگان) بجلی اور گیس کی عدم دستیابی نے صارفین کو مشکل میں ڈال دیا سکندر آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق شجاع آباد ‘سکندرآباد اورگردنواح میں بجلی اورگیس کی چھٹی کے روز بھی بدترین لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری جس پر شہریوں نے شدید احتجاج(بقیہ نمبر53صفحہ7پر )

کرتے ہوئے اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے وہاڑی سے بیورو رپورٹ، نامہ نگار کے مطابق حالیہ سردی کی لہر کے ساتھ ہی محکمہ سوئی سا ؤ درن کی طرف سے کمرشل اور گھریلو صارفین کے ذریعے استعمال ہونے والی سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس کی وجہ سے کمرشل خاص کر گھریلو استعمال میں آنے والی سوئی گیس نہ ہونے کی وجہ سے لو گو ں کو شدید پریشانی کا سا منا کرنا پڑرہا ہے گھریلو استعمال کا چند ہفتے 900روپے میں گیس سلنڈر فروخت ہو نے والا اب 1350روپے میں فروخت ہو رہا ہے نا جا ئز منافع خور مافیا نے گیس کی لوڈشیڈنگ کا بھرپور فا ئدہ اُٹھا تے ہوئے خشک لکڑی کی قیمتوں میں 500روپے فی من سے بڑھا کر 600روپے فی من ریٹ کردیئے ہیں اس طرح کو ئلے فروخت کرنے والوں نے بھی ان کے دیکھا دیکھی کوئلے کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے شہریوں محمداکرم ، عبداللہ ، شہباز احمد ، وقا ص ، فیاض احمد نے کمشنر ملتان ، ڈی سی وہاڑی سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے۔ ترنڈہ محمد پناہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق جن پور ، ڈیرہ فریدی ،ٹھل حمزہ دیگر علاقوں میں گیس کے کم پریشر کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گیس نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو کھانہ بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے سکول کے بچے صبح ناشتے کے بغیر سکول جانے پر مجبور ہیں گیس کی کم پریشر اور لوڈ شیڈنگ نے گھریلو زندگی کو تباہ کر کے رکھ دی ہے اور لوگ زہنی مریض بن گئے ہیں کم پریشر اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث بچے عورتیں بڑے سب پریشان ہیں جبکہ منتخب نمائندوں ایم پی اے ،ایم این اے کی خاموشی پر عوام نے شدید احتجاج کیا ہے کہ منتخب نمائندے صرف ووٹ لینے کی حد تک عوام کے پاس جاتے ہیں عوام کے مسائل کے حل کے لیے ان کے پاس ٹائم تک نہیں احل علاقہ رانا ہارون عباس ،سید خالد محمود بخاری ،محمد شہباز خان دشتی ، ملک محمد رمضان ، محمد جاوید اقبال سعیدی ،محمد شعیب ہاشمی ،محمد اویس ہاشمی ،شیخ محمد رمضان ،رانا علی اکبر ، سید احمد حسن ،سید احمد محمود زیدی ،سید علی نقی ، سید ساجد حسین زیدی ، رانا عمران عباس ،رانا امجد پرویز ،سید سجاد رسول ، سید فہد ریاض ،محمد اکمل خان لنگاہ ، سید اظہار زیدی ،شیخ عبدالرحیم ،ملک عثمان کھوکھر ،ملک ساجد ارائیں ملک غلام اصغر ،ممتاز احمد ،فہد رشید ،محمد اصغر گورگیج ،عابد الیاس ،اظہر سعید خان ، ،دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے آر ایم سوئی گیس بہاول پور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...