پشتونوں کے حقوق کی حفاظت کرونگا ‘ مولانا امیر زمان

پشتونوں کے حقوق کی حفاظت کرونگا ‘ مولانا امیر زمان

  



ڈیرہ غاز ی خان‘کوٹ ادو (بیورو رپورٹ‘سٹی رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی ‘ تحصیل رپورٹر) بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ بنانے کے امریکی صدر کا فیصلہ قابل مذمت ،امت مسلمہ اس فیصلے کو(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

مسترد کر تی ہے ملک میں آئین اور قانون کا احترام اور اس پر عملدرآمد ہو اور ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے ڈیرہ غازی خان پشتون قوم کا بھی گھر پشتونوں کے حقوق کی حفاظت کروں گا مقامی ادارے بھی پشتونوں کا احترام کریں دہشت گردی کے حوالے سے پشتونوں کو ٹارگٹ نہ کیا جا ئے ۔ ان خیالا ت کا اظہار وفاقی وزیر پوسٹل سروسز جے یو آئی کے سینئر رہنماء مولانا امیر زما ن نے ڈیرہ غازی خان میں پل پیارے والی پر منعقدہ قبائلی جرگہ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کے صدر عبد السلام ناصر ،حاجی بلال علیانی ،کامل مسعود ،لالو خان و دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر جے یو آئی کے ضلعی امیر قاری جمال عبد الناصر ،ضلعی جنرل سیکرٹری ملک فیض محمد ایڈووکیٹ ،حیدر کفایت عباسی ایڈووکیٹ ،گل محمد ،مجید ناصر بھی موجود تھے ۔ جمعیت علماء اسلام (ف)بلوچستان کے مرکزی رہنما ووفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان نے کہا ہے کہ پوسٹل سروسز کا محکمہ مختص بجٹ کا 80فیصدتنخواہوں اور پنشن میں دینے کے با وجود ملکی خزانے میں 10ارب روپے سالا نہ جمع کرا رہا ہے،نواز شریف کی پالیسی کی وجہ سے مسلم لیگ ن کا ووٹ بنک کم ہورہا ہے،مارچ میں ہونے والے سینیٹ الیکشن کیلئے مختلف مارچ جاری ہیں یہ سب ’’مارچ‘ مارچ کیلئے ہو رہے ہیں، متحدہ مجلس عمل مکمل طور پر بحال ہو گئی ہے تاہم مزید فیصلہ جات وپالیسی 18جنوری کو ہونے والے اجلاس میں وضع کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینئررہنماء حذیفہ شاکر کی جانب سے دے گئے عشائیہ سے خطا ب کے دوران کیا،اس موقع پر جمعیت علماء اسلام (ف)کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد ارشد صدیقی،ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد عمر شاہ بخاری،معروف عالم دین مولانا محمد اشفاق قاسمی،محمد شعیب قاسمی،صہیب انور،جنرل کونسلر محمد اصغر انصاری سمیت دیگر بھی موجود تھے ،انہوں نے کہا کہ پوسٹل سروسز ایک منافع بخش ادارہ ہے جو کہ انتہائی خستہ حال اور مشکلات کا شکار ہے لیکن اب محکمہ کو بہتر بنایا جائے گا کیونکہ اب اسے محکمہ مواصلات سے علیحدہ کرکے مکمل محکمہ بنادیا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...