حکومت پنجاب کی جانب سے ضلعی حکومتوں پولیس حکام کو مالیاتی اداروں کے سکیورٹی انتظامات سخت بنانے کی ہدایات

حکومت پنجاب کی جانب سے ضلعی حکومتوں پولیس حکام کو مالیاتی اداروں کے سکیورٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (خصوصی رپورٹر)حکومت پنجاب نے ضلعی حکومتوں اورپولیس حکام کوہدایت کی ہے کہ وہ مالیاتی لین دین کرنے والے اداروں کوسیکورٹی انتظامات سخت کرنے کاپابندبنائیں اورروزانہ (بقیہ13 نمبرصفحہ12پر )
کی بنیادپرڈاکخانوں کی سیکورٹی چیک کرکے رپورٹس بھجوائی جائیں سیکورٹی پلان پرپورانہ اترنے والے ڈاکخانے فوری طور پربندکرائے جائیں اورسیکورٹی انتظامات مکمل ہونے تک کھولنے کی اجازت نہ دی جائے احکامات پرسختی سے عملدرآمدکرایاجائے اورغفلت کے مرتکب افسران کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی حکومتی احکامات پرضلعی حکومت نے عملدرآمدکرتے ہوئے متعلقہ حکام کوآگاہ کردیاہے۔