فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز پنجاب چیپٹر کااجلاس ‘ بی زیڈ یو ملازمین کیلئے منظور شدہ کار فنانسنگ سکیم کی مخالفت کی مذمت
ملتان ( سٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز پنجاب چیپٹر کا اجلاس صوبائی صد ر پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
کے سابق عہدیداروں سمیت ممبران سینڈیکیٹ نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈاکٹر عمران شریف کی طرف سے سینڈیکیٹ میں بی زیڈ یو ملازمین کے لئے سابقہ اے ایس اے کی کاوشوں سے منظور شدہ کار فنانسنگ سکیم کی مخالفت کی شدید مذمت کی گئی اور اس کو یونیورسٹی اساتذہ کے مفاد کے خلاف قرار دیا گیا ۔اجلاس میں ڈاکٹر مقرب اکبر ‘ ڈاکٹر طاہر سلطان اور آمنہ نقوی کا شکریہ ادا کیا گیا کہ جنہو ں نے کار فنانسنگ سکیم کے حق میں اپنا اختلافی نوٹ دے کر کمیونٹی کے خیالات کی ترجمانی کی ۔ اجلاس میں اس عز م کا اعادہ کیا گیا کہ کمیونٹی کے مفاد کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا ۔ اجلاس میں وائس چانسلر سے اس فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا گیا ۔
اجلاس