پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سخت ہدایات کے باوجود مختلف کمپنیوں کی جانب سے ٹی وائٹنرکے ڈبوں پر’’یہ دودھ نہیں ہے‘‘ کی تحریرپرنٹ نہ کی جا سکی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سخت ہدایات کے باوجود مختلف کمپنیوں کی جانب سے ٹی ...

  



رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان) پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کی جانب سے کچھ عرصہ قبل ٹی وائٹنر کمپنیوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ٹی وائٹنر کے ڈبوں پراردو حروف میں ’’یہ دودھ نہیں(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

ہے‘‘ کی تحریرواضح طور پر پرنٹ کرائیں جبکہ ایک تحقیق میں یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ ڈبوں میں بند ٹی وائٹنر کا استعمال انسانی جانوں میں مختلف موذی امراض کا سبب بن رہا ہے ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ٹی وائٹنرکمپنیوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ٹی وائٹنر کے پہلے سے تیارشدہ ڈبوں پر ’’یہ دودھ نہیں ہے‘‘ کی تحریر کے اسٹیکرز چھپوا کر لگائیں جبکہ آئندہ ٹی وائٹنر کے ڈبوں کی چھپائی کے دوران واضح طور پر اردو میں مذکورہ تحریر پرنٹ کرائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاہم ٹی وائٹنرکمپنیوں کی جانب سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کو ہوا میں اڑا دیا گیا ہے اور تاحال ٹی وائٹنرکے ڈبوں پر مذکورہ تحریر پرنٹ نہ کرائی گئی ہے جس کی وجہ سے شہری ٹی وائٹنر کو دودھ سمجھ کر نہ صرف چائے کے لئے استعمال کر رہے ہیں بلکہ اپنے بچوں کو دودھ کے طور پر بھی پلا رہے ہیں جس کی وجہ سے انسانی جانوں پر مضراثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

تحریر

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...