لغاری گروپ نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا‘ جعفر لغاری

لغاری گروپ نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا‘ جعفر لغاری

  



جام پور(نامہ نگار)لغاری گروپ نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کوفروغ دیا ہے، کرپٹ ٹولہ نے ضلع راجن پور کی عوام کے ساتھ ہمیشہ ناانصافی کی ہے، بھتہ خوری کرکے غیر قانونی طریقے سے روزانہ تقریباً 3لاکھ بٹورکر جائیدادیں بنائی جارہی ہیں، سی ایم پنجاب کو گورچانی کے خلاف تمام ثبوت پیش کردیئے ہیں جلد کاروائی عمل میں لائی جائیگی، جام پور کی کنیرا برادری کا لغاری گروپ پر اعتماد کرنا فخر(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

سے کم نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن لغاری گروپ کے سربراہ و ممبر قومی اسمبلی سردار محمدجعفر خان لغاری، سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر مینا احسان لغاری، عابد حسین کنیرا، عبدالغفار کنیرا، حسین فریدی نے گزشتہ روز گورچانی گروپ کو خیرباد کہنے والی کنیرا برادری کا لغاری گروپ میں شمولیت کرنے کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ کی کاروائی تلاوت کلام پاک سے ہوئی جس کی سعادت علامہ زبیراحمدفاروقی نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبولؐ کیلئے ماسٹر اختر حسین بھٹہ نے گل ہائے عقیدت نے پیش کیا جس سے جلسہ میں شرکاء جھوم اٹھنے پر مجبور ہوگئے جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض لغاری گروپ کے معتمد خاص محمدحسین فریدی نے سرانجام دیئے۔ جلسہ میں ضلعی وائس چیئرمین مرزا شہزاد ہمایوں مغل ، مہترحاجی غلام یٰسین کنیرا، ڈاکٹر احمدندیم خان احمدانی، ملک شاہد حسین ڈڈا، مہتر اے ڈی شاہد، خرم بخاری، سردار ارشاد احمدلغاری ایڈووکیٹ، راحیل اختر الکانی، محمداصغر ، فاروق احمدلغاری، غلام فرید، محمدشفیع خان، فخر جہاں کنیرا، مرید حسین غوری، غلام حیدر کنیرا، اللہ وسایا کنیرا، محمدجوا د احمد، محمدظفر انجم، غلام حسین رضا، عبدالستار کنیرا، عبدالصمد ، حامد علی کنیرا، شمشیر حیدر غلزائی، رانا محمداصغر سمیت سینکڑوں معززین نے شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...