عوام کو تماشائی بننے کی بجائے انقلاب کا ساتھ دینا ہوگا ‘ ڈاکٹر وسیم اختر
بہاولپور ( بیورورپورٹ)جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاہے کہ آزاد عدلیہ ملک میں قانون کی بالادستی کے لیے ضروری ہے۔ غلامی کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی سیاست اور جمہوریت کی وجہ سے ملک ترقی کر رہاہے نہ عام آدمی کے مسائل کا کوئی حل نظر آتاہے۔ عوام کو تماشائی بننے کی بجائے انقلاب کا ساتھ دینا ہوگا۔ ملک نظریاتی بنیادوں کی کمزوری کی وجہ سے منزل(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
کھو چکاہے اسے دوبارہ درست ٹریک پر لانے کے لیے نظریاتی لوگوں کو مضبوط ہونا ہوگا۔ ہم کرپشن سے پاک صا ف ستھرے کردار کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاست افراد کے مفاد کے تابع ہے ہم اس نظام کو بدلنے کی جدوجہد کر رہے ہیں تاکہ سیاست اور جمہوریت کو خاندانوں اور افراد کی غلامی سے نکال کر قومی مفادات کے تابع کیا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت کا راگ الاپنے والی پارٹیوں کے خود اپنے اندر جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں اور سیاسی جماعتیں محض خاندانی پراپرٹی بن کر رہ گئی ہیں۔
وسیم اختر