حکومت تعلیمی اداروں کی مرمت و بحالی کیلئے اقدامات کررہی ہے، اسلام اسلم

حکومت تعلیمی اداروں کی مرمت و بحالی کیلئے اقدامات کررہی ہے، اسلام اسلم

  



لیاقت پور (نامہ نگار)رکن صوبائی اسمبلی میاں اسلام اسلم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تعلیم کے فروغ اور تعلیمی اداروں کی تعمیر و مرمت اور بحالی کے لیے قابل تقلید اقدامات کر رہی ہے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کی عمارت کی از سر نو تعمیر کے منصوبے کے حوالے سے کالج کے وزٹ کے موقع پر گفتگو(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ادارہ کی خستہ حال بلڈنگ کسی بھی وقت بڑے جانی و مالی نقصان کا باعث بن سکتی تھی اس لیے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے عمارت کی تعمیر نو کے لیے ساڑھے چودہ کروڑ روپے منظور کرائے ہیں اس منصوبے کے ٹینڈرز لگ چکے ہیں اور ایک ہفتہ کے اندرکام کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا اس موقع پر پرنسپل کالج پروفیسر عطاء محمد قریشی ،پروفیسر لیاقت علی چوہدری ،طارق محمود چوہدری ،احمد نواز نائچ ،ن لیگی رہنما ظفر اقبال پنسوتا ،وفا سلیم تسکین کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران اور کنسٹرکشن کمپنی کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔

اسلام اسلم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...