کچھ لوگ جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنا چاہتے ہیں،میر حاصل بزنجو، عبدالمالک بلوچ

کچھ لوگ جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنا چاہتے ہیں،میر حاصل بزنجو، عبدالمالک بلوچ

  



بستی ملوک(نمائندہ پاکستان)حلقہ پی پی 203 میں نیشنل پارٹی کے امیدوار طالب حسین نے سیاسی سرگرموں کا آغاز کرتے ہوئے اڈا آراپلی پر سیاسی جلسہ کے انتظامات کئے جلسے میں نیشنل پارٹی کی سینئر قیادت جس میں ڈاکٹر عبدالمالک سابق وزیر اعلی بلوچستان، میر حاصل بزنجووفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ،پارٹی صوبائی صدر پنجاب ایوب ملک،صوبائی جنرل سیکرٹری چوہدری طالب حسین،پارٹی ضلعی (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

انفارمیشن سیکرٹری ملتان راؤ عمران،مرکزی چیئرمین سرائکستان ڈایموکریٹ پارٹی فرازنون، سیاسی رہنماملک آصف ارائیں ،جاوید ساقی ،چوہدری مبارک علی ودیگر حلقہ کی سماجی شخصیات نے بھر پور شرکت کی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے میر حاصل بزنجواور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ کچھ افراد چاہتے ہیں کہ جمہوریت ڈی ریل ہولیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے بلوچستان میں ہماری حکومت میں امن قائم ہوا عوام کو پانی ،بجلی،گیس اور صحت کی بہترین سہولتیں میسر کیں ایسا نہیں ہوا کہ ہم نے لندن میں ناجائززرائع سے فلیٹ بنائے نہ ہی منی لانڈرنگ کی ایسا کرنے والوں کو جب پارلمنٹ سے نکالا گیا تو اب سڑکوں پر کہتے پھرتے ہیں کہ ہمیں کیوں نکالا ،ہمیں کیوں نکالا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جلسے کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ہمارے امیدوار کو کوئی نہیں ہرا سکتا اس لئے میں طالب حسین کو مبارک باد دیتا ہوں جلسے سے خطاب میں سرائکستان ڈیموکرٹ پارٹی کے سربراہ رانا فراز نون نے علان کیا کہ ہماری پارٹی اور پورا وسیب طالب حسین کے ساتھ ہے اس لئے اس حلقے سے ہم اپنا میدوار کھڑا نہیں کریں گے بلکہ ہمارا امیدوار نیشنل پارٹی کا امیدوار ہی ہوگا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر