محافل میلاد سجانے والے دنیا و آخرت میں سرخرو ہونگے ‘ ابوالخیر محمد زبیر

محافل میلاد سجانے والے دنیا و آخرت میں سرخرو ہونگے ‘ ابوالخیر محمد زبیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان‘دھنوٹ ‘ جتوئی (سٹی رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی‘ نمائندہ پاکستان) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہروڑپکا میں عظیم الشان(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )


میلاد مصطفےٰؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلاد کی محفل سجانے والے اور خیم نبوت ؐو تحفظ ناموس ؐکیلئے جہد جہد کرنے والے دنیا وآخرت میں سرخرو ہوں گے اور جو تحفظ ناموس رسالتؐ اور ختم نبوتؐکے خلاف سازشیں کریں گے وہ دنیا وآخرت میں ذلیل ور سوا ہوں گے انہوں نے کہا کہ قوم نے دیکھ لیاہے کہ کچھ لوگ بیرونی ایجنڈے پر یورپ اور اقوام متحدہ کے دباؤ پرختم نبوتؐ اور ناموس رسالتؐکے قوانین میں ترامیم کرنے کی سازشیں کررہے ہیں ان کے چہرے عوام کے سامنے آچکے ہیں وہ اس سے پہلے بھی کئی مواقع پر قادیانیوں کو سپورٹ کر چکے ہیں2018 ؁ء کے الیکشن میں عاشقان مصطفےٰؐایسے لوگوں کو مسترد کر کے اپنے عشق مصطفےٰ ؐکا ثبوت دیں گے انہوں نے کہا کہ جن مذہبی جماعتوں نے ختم نبوت ؐ کے خلاف ہونے والی سازشوں پر خاموشی اختیار کی اور حکومت کے ان مکروہ عزائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے اور ان سازشی عناصر کو سپورٹ کیا وہ اگلے الیکشن میں عوام کے غیظ و غضب سے نہیں بچ سکیں گی ۔ کانفرنس سے پیر خورشید شاہ ،شفقت رسول،مولانا امیر احمد نقشبندی،ماسٹر محمد انور سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ شخصیات نے بھی خطاب کیا۔