ایچ ای سی پنجاب کا رواں برس بھی لٹریری فیسٹیول منعقد کرنیکا فیصلہ‘ زکریا یونیورسٹی کا انتخاب

ایچ ای سی پنجاب کا رواں برس بھی لٹریری فیسٹیول منعقد کرنیکا فیصلہ‘ زکریا ...

  



ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام دوسرا ملتان لٹریری فیسٹول زکریا یونیورسٹی میں منعقدہوگا۔بتایا گیا ہے کہ ایچ ای سی پنجاب نے رواں برس بھی(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

لٹریری فیسٹول منعقد کرنے کافیصلہ کیا ہے جس کے لئے زکریا یونیورسٹی کو چنا گیا ہے ۔چیئرمین ایچ ای سی کی ہدایت پر وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین نے 11رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے جو فیسٹول کے انعقادکو یقینی بنائے گی۔ جاری کردہ مراسلے کے مطابق کمیٹی میں فوکل پرسن ڈائریکٹر سنٹر فار انٹر نیشنل سٹڈی ڈاکٹر مقرب اکبر، چیئرمین شعبہ اردو ڈاکٹر قاضی عبدالرحمان عابد، ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب، ڈاکٹر فرزانہ کوکب ، ڈاکٹر خاور نوازش ، ڈاکٹر سجاد نعیم، انجینئر فرحان حنیف ، محمد مرتضیٰ نور اور ایچ ای سی ، نیشنل بینک کے نمائندے شامل ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...