پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نہم و دہم کے سالانہ امتحانات کی رجسٹریشن کی تاریخ میں 22 دسمبر تک توسیع کر دی

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نہم و دہم کے سالانہ امتحانات کی رجسٹریشن کی ...

  



ملتان(سٹاف رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاول پور سمیت پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈز نے نہم اور (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

دہم دجماعت کے سالانہ امتحانات میں طالبعلموں کی رجسٹریشن کی تاریخ میں 22 دسمبر تک توسیع کر دی ہے جس کے مطابق نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات میں شرکت کے خواہشمند طالبعلم سنگل فیس کے ساتھ 22 دسمبر، ڈبل فیس کے ساتھ 29 دسمبر جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ 5 جنوری تک رجسٹریشن کراسکیں گے۔ واضح رہے کہ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کی جانب سے نہم و دہم کے سالانہ امتحانات میں رجسٹریشن کے لئے آخری تاریخ 15 دسمبر مقرر کی گئی تھی جس میں اب 22 دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر