ہماری کامیابی کا واحد راستہ سیرت طیبہ پرعمل ہے‘ جاوید ہاشمی

ہماری کامیابی کا واحد راستہ سیرت طیبہ پرعمل ہے‘ جاوید ہاشمی

  



ملتان (سٹی رپورٹر) ہماری رسوائی کاسبب یہ ہے کہ ہم سیرت طیبہؐکے سنہری اصولوں سے منحرف ہوچکے ہیں۔ ہماری کامیابی کا واحد راستہ سیرت طیبہؐپر عمل پیرا ہونے میں ہے، تخریب کاری،تمام بحرانوں کے خاتمے کا حل حضورؐ کے آفاقی فرامین میں مضمر ہے، مکہ ومدینہ ہمارے دلوں اور ایمان کا محور(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

ہے،بیت المقدس سے محبت بھی ہمارے ایمان کا حصہ ہے،اتحاد کی فضا قائم رکھ کر ہی ہم دشمن عناصر کو شکست دے سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی،نے ملتان پریس کلب کے زیر اہتمام محفل نعت وذکر مصطفیؐ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آپؐنے حسن اخلاق ،محبت، قیام امن کا درس دیا۔ اللہ نے آپؐکو تمام جہانوں کے لیئے رحمت بنا کر بھیجا ۔ آپؐ پیغمبر امن ہیں، ہمیں باہمی اتحاد اور سیرت پر عمل سے اپنے دشمنوں کو شکست دینا ہو جنرل سیکرٹری تحفظ عزاداری پنجاب ،وائس چیئرمین ضلعی امن کمیٹی گورنمنٹ آف پاکستان علامہ سید طالب پروازنے ملتان پریس کلب کے زیر اہتمام محفل نعت وذکر مصطفیؐکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ ؐنے حسن اخلاق ،محبت، قیام امن کا درس دیا۔ اللہ نے آپؐ کو تمام جہانوں کے لیئے رحمت بنا کر بھیجا ۔ آپؐپیغمبر امن ہیں، ہمیں باہمی اتحاد اور سیرت پر عمل سے اپنے دشمنوں کو شکست دینا ہوگی ،اس موقع پرمرزا ندیم،سابق ایم این اے شیخ طارق رشید ،ڈپٹی میئر منور احسان قریشی،شیخ اطہر ممتاز،آصف رجوانہ، سردار ظفراللہ خان،ملک محبوب،شیخ فیصل کریم،محمد عبداللہ، شاہد مختیار لودھی،عابد باکسر،زاہد بشیر،حافظ نسیم احمد قریشی،ساجد گجر،محسن بٹ،شیخ یونس، عقیل انصاری سمیت دیگر شریک تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...