علی موسیٰ گیلانی کا پھول نگر کی قریب تحریک انصاف کے کارکنوں سے تصادم

علی موسیٰ گیلانی کا پھول نگر کی قریب تحریک انصاف کے کارکنوں سے تصادم

  



ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے و سابق ایم این اے سید علی موسیٰ گیلانی گذشتہ روز لاہور جارہے تھے کہ پھول نگر کے قریب تحریک انصاف کے کارکنوں کے ساتھ تکرار ہوگئی اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

گئی اور معاملہ رفع دفع کروایا۔ اس حوالے سے سید علی موسیٰ گیلانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہم لاہور جارہے تھے کہ پھول نگر کے قریب تحریک انصاف کے کارکنوں نے گاڑی کو ٹکر ماری جس کے بعد میرے گارڈز کے ساتھ انکی تکرار ہوئی تحریک انصاف کے کارکنوں نے سر عام بدتمیزی کی اور مجھ پر حملہ بھی کیا۔س کے بعد پولیس مجھے لاہور تک چھور کر آئی۔ اس حوالے مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ نہیں ہوئی تحریک انصاف کی جانب سے اندراج مقدمہ کیلئے درخواست آگئی ہے جو کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں ندیم ہارون اور شاہد قیوم نے دی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی درخواست آنے کا مکان ہے تاہم معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے۔

علی موسیٰ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...