ناتجربہ کار سیاستدان مزید 6 ماہ انتظار کریں ‘ احمد یار ہنجرا

ناتجربہ کار سیاستدان مزید 6 ماہ انتظار کریں ‘ احمد یار ہنجرا

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ اسمبلیاں اپنا وقت پورا کریں گی،الیکشن شیڈول کے مطابق ہو گا اور سینٹ کی رکاوٹیں بھی ٹوٹ جائیں گی، ناتجربہ کار سیاست دان6ماہ مزید انتظار کریں،جیل افسران و اہلکاروں کے بچوں کو تعلیمی(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

وظائف، تجہیز و تکفین، شادی اخراجات، قرضہ جات اور ادویات پر آنے والے اخراجات کی ادائیگی کے عمل کو ہر صورت یقینی بنا یا جا رہاہے، سوسال پرانے خارشی کمبلوں کے کلچر کا خاتمہ کرکے اب سردیوں میں قیدیوں کو معیاری اور آرمی سٹینڈرڈ کے معیاری کمبل فراہم کئے جارہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 176اور پی پی251میں یکساں طور پر اور بلا تفریق تعلیم ‘ صحت اور انفراسٹرکچر پر کام کیا جا رہا ہے ملکی تاریخ میں پہلی بار ان حلقوں میں اربوں کے کام کروائے گئے ہیں جن کو سابقہ ادوارکے منتخب نمائندوں نے جان بوجھ کر نظر انداز کئے رکھا تھا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی مدت پوری ہونے پر 60روز کے اندر انتخابات ہوجائیں گے، حکومت 4جون کو اپنی مدت پوری کرے گی اور انتخابات وقت پر ہوں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر