گلگشت کے علاقہ میں 60 سالہ شخص کی پراسرار ہلاکت ‘ مکان سے لاش برآمد
ملتان (کرائم رپورٹر)گلگشت کے علاقہ میں 60سالہ شخص کی پرسرار ہلاکت‘ مکان سے لاش برامد ہونے پر پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر منتقل کردی۔معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز گلگشت پولیس کو اطلاع ملی کہ پیر خورشد کالونی میں ایک مکان سے 60سالہ شخص کی لاش برامد(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
ہوئی ہے،جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر منتقل کردیا، اس بارے ایس ایس پی گلگشت شعیب کا کہنا ہے کہ لاش ایک سے زائد دن پرانی معلوم ہو رہی ہے،تاہم اس کی موت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم کا ہونا ضروری ہے۔