160ملتاڈکیتی چوری کی وارداتیں جاری ‘ شہری لاکھوں مالیتی اشیاء سے محروم

160ملتاڈکیتی چوری کی وارداتیں جاری ‘ شہری لاکھوں مالیتی اشیاء سے محروم

  



ملتان (کرائم رپورٹر)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محر وم ہوگئے تفصیل کے مطابق جلیل آباد پولیس کے علاقے میں اشعر سے موبائل فون چھین لیا گیا نیوملتان میں امجد سے موبائل فون اور الپہ پولیس کے علاقے پکی پل کے قریب تین ڈاکووں (بقیہ نمبر51صفحہ7پر )

نے غلام عباس سے تیس ہزار روپے چھین لئے گلگشت پولیس کے علاقے سے تقی شاہ کا موٹرسائیکل چھین لیا گیا زکریا پولیس کے علاقے سے عمر کا موٹرسائیکل، شاہد کاموبائل فون، کوتوالی پولیس کے علاقے سے مختار کی کار، لوہاری گیٹ پولیس کے علاقے سے افتخار احمد کی موٹرسائیکل اور شیراز ملک کا موبائل فون چوری کر لیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...