گیس سلنڈر پھٹنے سے 2 گھریلو ملازم جھلس گئے ‘ حالت تشویشناک

گیس سلنڈر پھٹنے سے 2 گھریلو ملازم جھلس گئے ‘ حالت تشویشناک

  



ملتان(کرائم رپورٹر)سلنڈر پھٹنے سے گھریلو ملازمین مرد اور خاتون جھلس گئے،ریسکیو عملہ نے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز تھانہ چوک نیو ملتان میں واقع مکان میں گھریلو ملازم محمد نواز اور چمن کچن میں کھانا پکانے میں مصروف تھے اسی دوران ایل(بقیہ نمبر52صفحہ7پر )

پی جی گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا،جس کے نتیجے میں دونوں جھلس گئے،اہل خانہ کی اطلاع پر ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گئے اور دونوں کو نشتر برن یونٹ منتقل کردیا۔معلوم ہوا ہے کہ 35کے جسم کا 70فیصد جبکہ 20سالہ چمن بی بی کے جسم کا 50فیصد حصہ متاثر ہوا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...