آرمی چیف ملکی سکیورٹی صورتحال پر کل سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دینگے

آرمی چیف ملکی سکیورٹی صورتحال پر کل سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ملکی سکیورٹی صورتحال پر 19 دسمبر کو سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔سیکرٹری سینیٹ کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کل سینیٹ کمیٹی کو علاقائی سکیورٹی صورتحال پر بنائے جانے والی حکمت عملی اور امریکی کردار پر ان کیمرا بریفنگ دیں گے۔اعلامئے کے مطابق سینیٹ چیمبر ہال میں کل صبح 10 بجے سینیٹ کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس ہوگا جس میں سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی ملٹری آپریشن بریفنگ دیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -