حکومت کی مدت پوری ہونے پر 60روز کے اندر انتخابات ہوجائیں گے ، احسن اقبال

حکومت کی مدت پوری ہونے پر 60روز کے اندر انتخابات ہوجائیں گے ، احسن اقبال

  



جدہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی مدت پوری ہونے پر 60روز کے اندر انتخابات ہوجائیں گے ٗ حکومت 4جون کو اپنی مدت پوری کرے گی اور انتخابات وقت پر ہوں گے۔یہ بات انہوں نے جدہ میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اور کہا کہ قوم کو ترقی کے تسلسل کو قائم رکھنا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں بجلی کے سنگین بحران پر قابو پانے میں سی پیک نے اہم کردار ادا کیاکیونکہ ہم نے 2013کے انتخابات میں بجلی بحران اور دہشت گردی پر قابو پانے کا وعدہ کیا تھا۔عمران خان پرتنقید کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خان صاحب ناتجربہ کار سیاست دان ہیں، ان کی پارٹی نیخیبر پختو نخوا میں ایک میگاواٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی۔

احسن اقبال

مزید : صفحہ اول