نواز شریف شیر کی طرح بہادر ، عمران خان خود گیدڑ ہے : خواجہ سعد رفیق

نواز شریف شیر کی طرح بہادر ، عمران خان خود گیدڑ ہے : خواجہ سعد رفیق

  



لاہور( این این آئی )وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف شیر کی طرح بہادر اور عمران گیدڑ کی طرح بزدل شخص ہے ،عمران صاحب نام نہاد احتساب کروانے کا ڈراوا کسی اور کو دیں ،جانتا ہوں نام نہاد احتساب کے پس پردہ غلیظ کھیل میں آپ بھی حصہ دار ہیں،بد زبانی نہیں کرنا چاہتے مگر جھوٹ بولو گے تو منہ توڑ جواب دیں گے، عدلیہ کا بے حد احترام کرتے ہیں لیکن قانون کے منافی فیصلوں پر تنقید ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمران خان کے جلسے میں کی گئی تقریر پر اپنے رد عمل میں کیا۔وفاقی وزیر ریلوے نے عمران خان کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہادر ہو تو آؤ حلقہ این اے 125 سے میرے مد مقابل الیکشن لڑو۔ سعد رفیق نے کہا کہ بلا جواز الزامات کا جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران نے جہانگیر ترین کا کھایا اور انہیں ہی قربانی کا بکرا بنا دیا۔عمران شعبدہ بازی اور گمراہ کن پروپیگنڈا پر بے شرمی کی حد تک یقین رکھتے ہیں۔دوسروں کو گالیاں دینے والا خود سر سے پاؤں تک گالی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عالمی طاقتوں کا شدید دباؤ مسترد کر کے ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا،نواز شریف کسی دھمکی دبا ؤاور مالی پیشکش کو خاطر میں نہیں لائے۔ عمران نے خود جوئے اور بال ٹمپرنگ کا اعتراف کیا۔نواز شریف نے استقلال سے مشرف دور میں 17 ماہ جیل کاٹی،عمران ڈیرہ غازی خان جیل 5 دن نہیں کاٹ سکے۔میاں نواز شریف نے سنگین سکیورٹی الرٹ کے باوجودعدلیہ بحالی تحریک کی قیادت کی ، عمران خطرے کے خوف سے اسلام آباد میں چھپا رہا۔انہوں نے کہا کہ عمران نے ٹھیک کہا ہے کہ گیدڑ تحریک نہیں چلا سکتے اسی لیے وہ کو تحریک چلانے کے قابل نہیں ہیں۔نوازشریف اور عمران کا واقعی کوئی موازنہ نہیں ،نواز شریف قوم کے لیے عمران اپنی ذات کے لئے سوچتے ہیں،نواز شریف نہایت مہذب جبکہ عمران نہایت بدتمیز ہیں۔شہباز شریف پر تنقید سے پہلے خیبر پختوانخواہ حکومت کی بدترین کارکردگی کا اعتراف کرو،پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں سیاسی بدعت ہے ،سپریم کورٹ سے کلین چٹ ملنے سے عمران کا گند صاف نہیں ہوا،اعمران صاحب میں ارب پتی تو نہیں لیکن میرا سیاسی اثاثہ آپ اور آپ کے چیلے چانٹوں سے کہیں زیادہ ہے ۔میں نے جو بھی کمایا محنت اور دیانت سے قانون کے مطابق کمایا۔عمران صاحب کی طرح جوئے ، فارن فنڈنگ اور ساتھیوں کے مال پر ہاتھ صاف نہیں کیا۔عمران صاحب جواب دیں ! آپ نے اپنی بلیک منی ایمنسٹی سکیم کے ذریعے وائٹ کر کے اپنا منہ کالا کیوں کیا ؟لندن کا ایک فلیٹ بیچ کر بنی گالا میں کئی سو کنال کا محل بنانے کا جادو صرف عمران صاحب کے پاس ہے ،ہر سزا کیلئے تیارہوں مگر جمہور کی حکمرانی کا موقف نہیں بدلوں گا۔ ،اب کس کو احتساب کی چکی میں پیسنا ہے ،یہ شیڈول عمران اور ان کے سرپرست جاری کرتے ہیں۔کس کے دن گنے گئے ہیں ہمارے یا آپکے اللہ کریم ہی جانتے ہیں،عمران صاحب ! خدا کے قہر سے ڈریں جھوٹ اور بہتان تراشی پر اللہ کریم سے معافی مانگ لیں۔

سعد رفیق

مزید : صفحہ اول


loading...