مشرقی بیت المقدس میں جلد سفارتخانہ کھولیں گے: ترکی

مشرقی بیت المقدس میں جلد سفارتخانہ کھولیں گے: ترکی

  



انقرہ ( مانیٹرنگ ڈیسک )ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے وہاں ترکی کا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کردیا ۔غیر ملکی خبر رساں (بقیہ نمبر54صفحہ7پر )

ادارے کے مطابق ترک صدر نے مشرقی بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے جلسے سے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ترکی او آئی سی کے اجلاس میں مقبوضہ بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کی روشنی میں جلد ہی مشرقی بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولے گا۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے حکم سے جلد ہی مشرقی بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...