کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 3ایف سی اہلکار جاں بحق
روجھان ‘ بہاولپور ‘ جتوئی ( نمائندگان ) کار اور ٹرک کے خوفناک تصادم کے نتیجہ میں 3ایف سی اہلکار جاں بحق ‘ 3زخمی ہوگئے ‘ مختلف حادثات میں بہن بھائی سمیت 3افراد زندگی سے محروم ہوگئے ‘ روجھان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق کار نمبرآئی ڈی این7081 کے زرایعے ایف سی اہلکار کراچی سے اسلام آباد جارہے تھے کہ روجھان کے علاقہ انڈس ہائی وئے کن پر انکی کار اور ٹرک نمبر499 میں تصادم ہوگیا جس کے باعث ایف سی کے اسسٹنٹ صوبیدار محمد(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
اسلم ،نائیک حوالدار عمر علی ،اور حسن علی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ حبیب اللہ شاہ ،توڑ گل اور سخت ٰعلی شدید زخمی ہوگئے واقعہ کا سن کر ایس ایچ او روجھان پرویز احمدانی ،سب انسپکٹر غلام مصطفی اور ریسکیو ۲۲۱۱ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو روجھان کے قریبی ہسپتال شاہوالی شفٹ کیا گیا ایم ایس ڈاکٹر علی نواز مزاری کے مطابق زخمیوں کو شیخ خلیفہ ہسپتال شاہوالی میں طبی امداد کے بعد رحیم یار خان ہسپتال ریفر کردیا گیا جبکہ ایس ایچ او روجھان پرویز احمدانی کی نگرانی میں جاں بحق ایف سی اہلکار اسسٹنٹ صوبیدار محمد اسلم ،نائیک حوالدار عمرعلی اور حسن علی کی لاشیں شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان لائی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد ایس ایچ او تھانہ روجھان پرویز احمدانی اور ایم ایس شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان ڈاکٹر علی خان مزاری کی نگرانی میں تینوں ایف سی اہلکار کی لاشیں انکے آبائی شھر لکی مروت (ٹانک )ر وانہ کی گئی ۔بہاولپور سے سٹی رپورٹر کے مطابق گذشتہ روز ملتان روڈسمال انڈسٹریل ایریا فلائی اوورکی قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل کوٹکرماردی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل پرسوار دوبہن بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے ٹرالرڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔جتوئی سے نامہ نگار اور نمائندہ پاکستان کے مطابق چوک پرمٹ پاسکو سنڑ کے قریب تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ' ٹکر کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار محمد عمران موقع پر دم توڑ گیا اور دو محمد شہزاد اور محمد ساجد زخمی ہوگئے لاش اور زخمیوں کو ریسکیو نے ٹی ایچ کیو ہسپتال علی پور منتقل کردیا موٹر سائیکل سوار علی پور سے شہر سلطان جارہے تھے جبکہ کار والا علی پور کی جانب جارہا تھا۔