ڈیرہ اسماعیل خان ، ناکے پر تعینات پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ایک شہید

ڈیرہ اسماعیل خان ، ناکے پر تعینات پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ...

  



ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی)پہاڑپور مردان پل پر ناکے پر تعینات پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبرپختون خوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پہاڑ پور مردان پل کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق مردان پل پر ناکے پر تعینات پولیس اہلکاروں نے ایک گاڑی کو تلاشی کے لئے روکا تو گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، پولیس نے جوابی فائرنگ کی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

پولیس اہلکار شہید

مزید : صفحہ اول


loading...