سکیورٹی اداروں میں رابطوں کا فقدان ، انٹیلی جنس انفا رمیشن سسٹم مضبوط بنایا جائے

سکیورٹی اداروں میں رابطوں کا فقدان ، انٹیلی جنس انفا رمیشن سسٹم مضبوط بنایا ...
 سکیورٹی اداروں میں رابطوں کا فقدان ، انٹیلی جنس انفا رمیشن سسٹم مضبوط بنایا جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سابق آرمی چیف جنرل ضیاء الدین بٹ نے کہا ہے کہ دہشت گردی میں بھارت اور اس کی لابی ملوث ہے جو افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں امن قائم نہیں ہونے دے رہی اور اپنے سہولت کاروں کے ذرائع پاکستان میں بے گناہوں کے خون سے ہاتھ رنگ رہی ہے اور اس میں اسرائیل کا بھی ہاتھ ہے وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کے اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ انٹیلی جنس انفارمیشن سسٹم مضبوط بنایا جائے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپس میں رابطوں کا فقدان بھی دور کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کے افغانستان میں بھارت اسرائیل امریکہ گٹھ جوڑ بڑھ رہا ہے اور بھارت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے ،اس حوالہ سے پاکستان نے امریکہ کو بھارت کے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت پیش کئے مگر افسوس امریکہ نے اس پر کان نہیں دھرا۔
ضیاء الدین بٹ

مزید :

صفحہ اول -