فاٹا کو قومی دھارے میں لانے سے دہشتگردی کا بڑی حد تک خاتمہ کیا جا سکتا

فاٹا کو قومی دھارے میں لانے سے دہشتگردی کا بڑی حد تک خاتمہ کیا جا سکتا
 فاٹا کو قومی دھارے میں لانے سے دہشتگردی کا بڑی حد تک خاتمہ کیا جا سکتا

  



جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اگرچہ افوج پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کامیابی سے جنگ لڑ رہی ہے تاہم وقت کا تقاضہ ہے کہ اب تک کی دہشت گردی کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں کے حوالے سے آرمی چیف پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو ایک بریفنگ کے ذریعے آگاہ کریں کے پاکستان دہشت گردی کے خلاف کہاں تک جنگ جیت چکا ہے وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کے فاٹا کو قومی دھارے میں لانا ہوگا تبھی جاکر دہشت گردی کا بڑی حد تک خاتمہ کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کے اس کے ساتھ ساتھ حکومت قوم کو بتائے کہ دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ کے نتائج اب تک کیا نکلیں ہیں اور دہشت گردی میں کون ملوث ہے ،کون کون سے گروپ متحرک ہیں ،بھارت کا کیا کارنامہ ہے اور بھارت کے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے جو ثنوت امریکہ کو فراہم کئے گئے اس پر امریکہ نے کیا کاروئی کی انہوں نے مزید کہا کے امریکہ کی جنگ ہم خود لڑ رہے ہیں اور امریکہ راضی بھی نہیں ہے امریکہ کو دو ٹوک الفاظ میں بتا دینا ہوگا کہ دہشت گردی میں ملوث بھارت کو لگام کون ڈالے گا

لیاقت بلوچ

مزید : صفحہ اول