قومی یکجہتی کا فروغ وقت کی ضرورت ، ملک کو محفوظ بنانا حکومت کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے

قومی یکجہتی کا فروغ وقت کی ضرورت ، ملک کو محفوظ بنانا حکومت کی پہلی ترجیح ...
 قومی یکجہتی کا فروغ وقت کی ضرورت ، ملک کو محفوظ بنانا حکومت کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے

  



تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے دہشت گردوں کی طرف سے ایسی کاروائیاں کر کے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے اس معاملے پر پاکستان کی حکومت سے میں سوال کرتا ہوں کہ نیشنل ایکشن پلان کہاں ہے اس پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جاتا تو آج دہشت گردوں کی شا ہ رگ کٹ چکی ہوتی وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کے دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کامیابی سے جنگ لڑ رہی ہے لیکن حکومت کی کمزوریاں ہیں کے دہشت گرد پھر کاروئیاں کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کے اس وقت قومی یکجہتی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جس کو فروغ دینے میں اور عملی اقدامات کرنے میں حکومت ناکام نظر آتی ہے انہوں نے مزید کہا کے جو کام کرنے چاہیں ملک و قوم کو محفوظ کرنے کے لئے حکومت کی پہلی ترجیح ہونی چاہئے ۔

شاہ محمود قریشی

مزید : صفحہ اول


loading...