دہشگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے قوم ، سیاسی و عسکری قیادت کو متحدہر کر لڑنا ہو گا

دہشگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے قوم ، سیاسی و عسکری قیادت کو متحدہر کر لڑنا ہو ...
 دہشگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے قوم ، سیاسی و عسکری قیادت کو متحدہر کر لڑنا ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

معروف کالم نگار اور ممتاز تجزیہ نگار جاوید چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گروں اور ان کے سہولت کاروں کو جڑ سے اکھاڑ نے کے لئے قوم ،سیاسی اور عسکری قیادت کو ایک پچ پر متحد ہو کر جنگ لڑنا ہوگی اور اردگرد کے اندرونی اور بیرونی حالات پر اور تبدیلیوں پر نظر رکھنا ہوگی وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کے پاکستان کو اس وقت اندرونی ار بیرونی خطرات کا سامنا ہے جن کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہونا ہوگا اور ہمیں دہشت گردی کے خلاف لمبی جنگ لڑنے کی تیاری کرنا ہو گی اور ہر وقت خود کو حالت جنگ میں رکھنا ہو گا دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف افوج پاکستان ہی کی ذمہ داری نہیں پوری قوم کو ہر گلی ہر محلہ ہر عمارت اور اپنے اردگرد رہنے والوں پر بھی نظر رکھنا ہو گی تب جا کر ہم کامیاب ہو سکتے ہیں یہ کتنے دکھ کا مقام ہے کے ایک واقع ہوتا ہے چند لمحوں کے لئے ہم اسے یاد رکھتے ہیں اور پھر بھول جاتے ہیں ۔
جاوید چوہدری

مزید :

صفحہ اول -