صدر ٹرمپ کی جانب سے قومی سلامتی پالیسی کا اعلان آج متوقع

صدر ٹرمپ کی جانب سے قومی سلامتی پالیسی کا اعلان آج متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (آن لائن)صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کو درپیش سخت عالمی خطرات سے متعلق اپنی حکمت عملی کا اعلان آج کریں گے۔ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر مک ماسٹر نے لندن میں ایک کانفرنس کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کی اس پالیسی کا ایک جائزہ پیش کیا تھا۔ اس کانفرنس کا انعقاد لندن میں قائم تھنک ٹینک ’’پالیسی ایکسچینج‘‘نے کیا تھا۔مک ماسٹر نے سامعین کا بتایا کہ ’’جیو پالیٹکس (کا دور) واپس آ گیا ہے اور جو نہایت شدید ہے‘‘۔مک ماسٹر نے کہا کہ ٹرمپ کی پالیسی چار بنیادی ترجیحات پر مبنی ہے ،"ملک کا تحفظ، امریکہ کی خوشحالی کو فروغ اور اس کا تحفظ، طاقت کے ذریعے امن قائم کرنا اور امریکہ کے اثرو رسوخ میں اضافہ کرنا ہے۔" میک ماسٹر کہا کہ روس " لڑائی کے نام نہاد جدید طریقے" جن میں جدید پروپیگنڈا مہم شامل ہے، اپنا کر امریکہ کے لیے خطرہ بن رہا ہے اور ان کا مقصد ہمارے سماج کو تقسیم کرنا ہے۔ انہوں نے روس کا نام لیے بغیر کہا کہ جیسے کہ 2016ء4 کے صدارتی انتخاب میں مداخلت کی گئی۔میک ماسٹر نے چین کی "معاشی جارحیت کو" ایک ایسا خطرہ قرار دیا جو "قواعد و ضوابط کی بنیاد پر قائم معاشی نظم کو چیلنج کر رہی ہے جس کی وجہ سے کروڑوں افراد کی غربت کو دور کرنے میں مدد ملی۔
ٹرمپ پالیسی

مزید :

صفحہ اول -