حدیبیہ کیس،نیب کانظر ثانی اپیل پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی تک موخر کرنے کافیصلہ

حدیبیہ کیس،نیب کانظر ثانی اپیل پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی تک موخر کرنے ...

  



اسلام آباد (آن لائن) حدیبیہ پیپرز مل منی لانڈرنگ مقدمہ ری اوپن کرانے کے لئے نیب نے سپریم کورٹ میں دوبارہ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ موخر کردیا ہے یہ فیصلہ پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی کے بعد ہی کیا جائے گا سپریم کورٹ کے 3رکنی بنچ نے حدیبہ پیپرز مل مقدمہ ری اوپن کرنے کے لئے نیب کی اپیل مسترد کردی تھی اور فیصلہ میں کہا گیا تھا کہ نیب اپنا مقدمہ مؤثر انداز میں پیش کرنے سے قاصر رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل کی عدم تعیناتی سے متعدد مقدمات رک گئے ،تعیناتی کیلئے سمری حکومت کو ارسال کردی گئی ہے ۔ چیئرمین نیب نے نئے پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے بعد حدیبہ پیپرز مل کی نظر ثانی اپیل دائر کرنے بارے فیصلہ کریں گے۔

نیب ،حدیبیہ کیس

مزید : صفحہ اول


loading...