شہباز شریف آج لندن سے واپس پہنچیں گے

شہباز شریف آج لندن سے واپس پہنچیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف آج ( پیر ) کے روز لندن سے وطن واپس پہنچیں گے۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے وزیر اعظم شاہد خاقان اور وزیر خارجہ خواجہ آصف کے ہمراہ ترکی کے شہر استنبول میں منعقدہ او آئی سی اجلاس میں شرکت کے علاوہ ترک قیادت اور دیگر اعلیٰ ترک حکام سے ملاقاتیں کیں۔شہباز شریف دو روز قیام کے بعد ترکی سے لندن روانہ ہوئے تھے جہاں انہوں نے اپنا طبی معائنہ کرایا اور لندن میں ہی زیر علاج اپنی بھابھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت بھی کی ۔ شہباز شریف آج پیر کے روزلندن سے وطن واپس پہنچیں گے۔
شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -