دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کا پختہ عزم کمزرو نہیں کر سکتیں : شہباز شریف

دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کا پختہ عزم کمزرو نہیں کر سکتیں : شہباز ...
 دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کا پختہ عزم کمزرو نہیں کر سکتیں : شہباز شریف

  



لاہور(سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کوئٹہ چرچ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے اور بے گناہ لوگوں کا خون بہانے والے انسانیت کے کھلے دشمن کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں، دہشت گرد پاک دھرتی کا ناسور ہیں جنھیں اتحاد اور اتفاق کی قوت سے ہمیشہ کیلئے ختم کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔وزیراعلی نے سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بسنے والے مسیحی ہمارے بہن بھائی ہیں اور یہ حملہ ایک بزدلانہ فعل ہے ۔دریں اثناء لندن میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے اندھیروں سے روشنیوں کی جانب سفر کامیابی سے طے کیا ہے اور محنت سے نئی تاریخ رقم کرکے ملک میں دو دہائیوں سے چھائے اندھیرے دورکئے ہیں،قوم بجلی کے بحران کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تاریخی کارنامے کو ہمیشہ یادرکھے گی اورتوانائی منصوبوں کی برق رفتاری اورشفافیت سے تکمیل کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی کاوشوں کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھاجائیگا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے مسائل کا حل اور ملک کی ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں اور یہی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ایجنڈا ہے۔ منفی سیاست کرنے والے شکست خوردہ عناصر نے دھرنوں کے ذریعے ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالا اور ذاتی مفادات کی خاطر ملک و قوم کے ساتھ دشمنی کی ۔ عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کے مخالف عناصر کے دھرنوں کے باعث توانائی منصوبوں میں بھی تاخیر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا دینے والے عناصر کا ترقی مخالف ایجنڈا عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے اور اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں نہ کہ دھرنے اور یہی وجہ ہے کہ ملک میں افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے ان عناصر کی منفی سیاست آج خود انتشار کی نذر ہو چکی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دھرنے دینے والوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں اوریہ سیاسی عناصر صرف ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں۔ان سیاسی عناصر نے ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو بالائے طاق رکھ دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام2018 کے انتخابات میں بھی خدمت، دیانت، امانت اور شفافیت کی سیاست کو کامیاب کرائیں گے اور الزامات، جھوٹ اور انتشار کی سیاست کرنے والے ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔

شہباز شریف

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پینے کا صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور پنجاب حکومت نے یہ حق شہریوں کو لوٹانے کیلئے ایک بڑا پروگرام بنایا ہے۔ان خیالات کا اطہار انہوں نے لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے وزیراعلی آفس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں پینے کے صاف پانی پروگرام کے امو رپر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلی شہباز شریف نے کہاکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا پروگرام مفاد عامہ کا بہت بڑا منصوبہ ہے اور پروگرام پر عملدرآمد کیلئے ساؤتھ اور نارتھ پنجاب صاف پانی کمپنیاں کام کر رہی ہیں اور اس منصوبے کو بہترین ا نداز او رپیشہ وارانہ طریقے سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ماضی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام میں تاخیر ہوئی ، چند عناصر کی وجہ سے اس پروگرام کو دھچکہ پہنچاتاہم اب تیزی سے کام کرتے ہوئے اس تاخیر کا ازالہ کیا جا رہا ہے اورجنوبی پنجاب کی تمام تحصیلوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد کیا جارہاہے جبکہ پنجاب کی دیگر تحصیلوں میں بھی اس پروگرام پر عملدرآمد کے لئے کام شروع کر دیا گیاہے۔

ویڈیو لنک خطاب

مزید : صفحہ اول


loading...